لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) یونیورسٹی آف لیہ کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز نے پروکٹرل کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر شعبہ بی ایس سائیکالوجی کے چار طلبہ کے خلاف تادیبی کارروائی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق طلبہ پر بدسلوکی، نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور یونیورسٹی کے ماحول میں خلل ڈالنے کے الزامات ثابت ہوئے جس پر انہیں سزائیں دی گئی ہیں۔جاری نوٹیفیکشن کے مطابق عمر فاروق (3rdسمسٹر)، محمد احتشام (3rdسمسٹر)، عاقب عزیز (3rdسمسٹر)کو ایک سال کے لیے یونیورسٹی سے Rusticate خارج کردیا گیا ہے۔جبکہ جواد یوسف (3rdسمسٹر)پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں چھ ماہ کے لیے پروبیشن پر رکھ دیا گیا ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق جرمانہ موجودہ سمسٹر کے فائنل امتحان سے قبل جمع کرانا ہوگا، بصورت دیگر متعلقہ طالبعلم امتحان میں بیٹھنے کا اہل نہیں ہوگا۔ مزید یہ کہ پروبیشن کے دوران کسی بھی قسم کی بدسلوکی یا خلاف ورزی کی صورت میں مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔نوٹیفکیشن ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز اور سیکرٹری پروکٹرل کمیٹی ڈاکٹر ذیشان حسن کے دستخط سے جاری کیا گیا۔

