layyah
جمعہ, جنوری 9, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

جڑی بوٹیاں گندم کی پیداوار میں 14 سے 42 فیصد کمی کا باعث بن سکتی ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد طلحہ

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
جنوری 5, 2026
in زراعت, لیہ
0
جڑی بوٹیاں گندم کی پیداوار میں 14 سے 42 فیصد کمی کا باعث بن سکتی ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد طلحہ

لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد طلحہ نے کہا ہے کہ جڑی بوٹیاں گندم کی پیداوار میں چودہ سے لے کر بیالیس فیصد تک کمی کا باعث بن سکتی ہیں۔ انہوں نے یہ بات چک نمبر 125 ٹی ڈی اے میں منعقدہ فارمرز ٹریننگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی بہتر پیداوار میں زمین کی تیاری، اچھے بیج وقسم کا انتخاب، متوازن کھاد اور بروقت کاشت کے ساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں کی تلفی اہم ھے۔ جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی کے بغیر گندم کی فی ایکٹر زیادہ پیداوار کا حصول ناممکن ہے۔ جڑی بوٹیاں فصل کے ساتھ خوراک، پانی اور ہوا میں حصہ بن کر گندم کی پیداوار میں نمایاں کمی کا باعث بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل میں عام طور پر دو قسم کی جڑی بوٹیاں پائی جاتی ہیں، پہلی قسم چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں کی ہے جن میں کرنڈ، باتھو، لیہہ، ریواڑی،سینجی، مینا، گاجر بوٹی، شاہترہ، بلی بوٹی،گیلیم مڑی اور جنگلی پالک قابل ذکر ہیں۔ دوسری قسم میں گھاس نما نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیاں شامل ہیں جن میں جنگلی جئی، دمبی سٹی اور چاولی قابل ذکر ہیں۔جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے بہترین وقت وہ ہے جب جڑی بوٹیوں نے 2 سے 3 پتے نکالے ہوں۔ گندم کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے پہلے پانی کے بعد وتر آنے پر دوہری بار ہیرو چلائی جائے یا جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ کیمیکل کنٹرول محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی عملہ زراعت کے مشورہ سے بھی کی جاسکتی ہے۔ کسان بیٹھک سے میڈم شائستہ قسور سینیئر زراعت آفیسر لیہ نے بھی کاشتکاروں سے خطاب کیا اور کاشتکاروں کو جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ سپرے کا عملی مظاہرہ بھی کرایا۔

Tags: Agriculture news in pakistanCMPUNJABDC layyahdc layyah newslayyah newslayyah tv
Previous Post

سخت سردی میں بھی لیہ پولیس کا ڈسپلن برقرار — پولیس لائن میں شاندار جنرل پریڈ ڈی پی او حسن جاوید بھٹی کا پریڈ کا معائنہ، ایلیٹ، ٹریفک، ضلعی اور لیڈیز پولیس کے دستوں کا مارچ پاسٹ، بہترین ٹرن آؤٹ والوں کو شاباش

Next Post

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع لیہ میں خستہ حال مین ہولز کے ڈھکن تبدیل کرنے کی مہم تیز ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی نگرانی میں سروے اور عوامی نشاندہی پر فوری تبدیلی — میونسپل کمیٹی چوبارہ کی جانب سے متعدد مین ہولز کے نئے ڈھکن نصب

Next Post
جڑی بوٹیاں گندم کی پیداوار میں 14 سے 42 فیصد کمی کا باعث بن سکتی ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد طلحہ

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع لیہ میں خستہ حال مین ہولز کے ڈھکن تبدیل کرنے کی مہم تیز ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی نگرانی میں سروے اور عوامی نشاندہی پر فوری تبدیلی — میونسپل کمیٹی چوبارہ کی جانب سے متعدد مین ہولز کے نئے ڈھکن نصب

Please login to join discussion

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024