ملتان 22اگست(لیہ ٹی وی)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی ہدایت پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری
ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے غیر منظور شدہ کمرشل تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قاسم پور کینال روڈ پر ملک عمار کی بلامنظوری نقشہ دوکانات سربمہر کر دیں۔علاوہ ازیں ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کچہری چوک ، آفیسرز کالونی پارک اور خواجہ مسعود پارک کے اطراف سے تجاوزات ختم کرا دیں۔جبکہ میٹرو روٹ بی سی جی چوک اور ہمایوں روڈ نزد چونگی نمبر 9 روڈ کی حدود میں تعمیراتی میٹریل رکھنے پر مالکان کو فی الفور میٹریل ہٹانے کے لئے انتباہ نوٹس دے دیا گا۔