لیہ22اگست(لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں اتائیت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔ محکمہ ہیلتھ کی طرف سے کارروائی میں کلینک اور میڈیکل سٹور سیل کر دئے گئے ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مرسلین کا پہاڑ پور میں میڈیکل سٹوروں اور کلینک کا معائنہ کیا۔ دوران معائنہ ایک ہیلتھ کلینک غیر قانونی/ بغیر رجسٹریشن کے پایا گیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کلینک کو سیل کر کے کیس متعلقہ ادارے کو بھیج دیا۔