اسلام آباد(لیہ ٹی وی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بانئ سے حتمی مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے نام دیے جائیں گے۔ ‘جیو نیوز’ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے بتایا کہ اس حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی ہے۔
عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ آج رات یا کل چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے ناموں پر اپوزیشن قیادت مشاورت کرے گی۔ انہوں نے وزیرِ اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف میں قومی اسمبلی میں تقریر کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 4 یا 5 ناموں پر مشاورت کر رہی ہے اور جلد ہی ان پر فیصلہ کیا جائے گا۔