ملتان: جمعہ کے روز سے ملتان میں شروع ہونے والا موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری، کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان،ڈی جی ایم ڈی اے رانا سلیم احمد، ایم ڈی واسا خالد رضا خان کی ہدایت پر تمام سیوریج، ڈسپوزل اسٹیشنز ڈویژنوں میں الرٹ کا سلسلہ برقرار، ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژن میں اسٹینڈ بائی جنریٹرز بھی فعال، دوپہر کے وقت تیز بارش شروع ہوتے ہی سٹاف ،مشینری فیلڈ میں موجود۔ ۔تمام ڈسپوزل سٹیشنوں کو بھی فل کپیسٹی پر چلانے کا حکم جاری، انڈر پاس اور کلکٹنگ ٹینکس کی تصاویری رپورٹ طلب، تمام شاہراہوں ،پونڈنگ پوائنٹس کو جلد کلئیر کرنے کی ہدایت، پونڈگ ایریا سے نکاسی آب کیلئے ایس او پی پر عمل کیا جائے ،