لیہ: ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر پٹرول و ڈیزل کی غیر قانونی ایجنسیوں اور سپلائی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، ڈی او انڈسٹریزاصغر صدیقی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کروڑ لعل عیسن میں گاڑی تحویل میں لے لی اور ڈمپنگ پوائنٹ سیل کر دیا گیا۔ڈی او انڈسٹریزاصغر صدیقی نے کہاکہ ضلع میں پٹرول و ڈیزل کی غیر قانونی سپلائی پرسختی سے پابندی عائدہے انہوں نے کہاکہ غیرقانونی سپلائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی خلاف ورزی پرقانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔