لیہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن پلانٹ فار پاکستان کے تحت ضلع لیہ میں بیک وقت 30 ہزار پودے لگا دئے گئے ۔ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے اس سلسلہ میں عنایت فاریسٹ رینج میں میاواکی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ میاواکی شجرکاری میں سکول و کالجز کے طلبہ نے بیک وقت 30ہزار پودے لگائے ۔میاواکی شجرکاری میں سماجی شعور کی بیداری کے لیے کے لیے باقاعدہ تقریب منعقدکی گئی جس میں طلبہ کو خصوصی طورپر مدعوکیاگیاتھا۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیومحمدشاہدملک،اسسٹنٹ کمشنرحارث حمیدخان ،ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسرمحمدافتخار سہو،ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ کامران جاوید،ڈی ڈی کالجز ذوالفقار حیدری،سی ای او تعلیم شوکت علی شیروانی،ایس ڈی او بلڈنگ امین سہیل ملغانی،سی ای او صحت ڈاکٹرشاہدریاض،سی او ضلع کونسل افتخاربنگش،سی او ایم سی سیدسبطین بخاری ،ڈی ای او توکل حسین ودیگرضلعی افسران ،میڈیانمائندگان نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرامیرابیدار نے کہاکہ بدلتے مو سمی حا لا ت اور صنعتی معاشرے میں بڑھتی ہو ئی ما حو لیا تی آلو دگی پر صرف اور صرف فروغ شجر کا ری کے ذریعے ہی قابو پا یا جا سکتا ہے جس کی اہمیت کے پیش نظر پنجا ب حکو مت کے ویژن کے مطا بق ضلع میں شجر کا ری مہم کے تحت پودے لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ما حو لیا تی آلو دگی کے خا تمے ، ایندھن کی ضر ریا ت کو پورا کر نے ، عما رتی لکڑی کی دستیابی ، زمین کی خو بصورتی ، انسانی زندگی کے لئے ناگزیر آکسیجن کے حصول ایسی اہم ضر ریا ت کے لئے فروغ شجر کا ری کلیدی اہمیت کی حا مل ہے اس لےے طلبہ حکو متی سرسبز پا کستا ن ویژن کی تکمیل کے لئے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تا کہ آئندہ نسل کو ما حو لیا تی آلو دگی کا سامنا نہ کر نا پڑے۔انہوں نے مزید کہاکہ آج کی اس تقریب میں طلبہ کوخصوصی طورپر مدعو کیاگیا تاکہ ان سے پودے لگوا کر ان میں شجرکاری کی اہمیت اور پودوں سے محبت پیدا کی جائے سکیںڈپٹی کمشنر نے طلبہ سے کہاکہ آپ شجرکاری میں سفیرکاکردار ادا کریں اپنے گھرو ں، گلی محلوں،اردگرد کی جگہوں غرض جہاں بھی آپ کو جگہ ملے وہاں شجرکاری کریں اور اپنے والدین ،دوستوں میں شجرکاری کی اہمیت بھی اجاگرکریں۔اس موقع پر شجرکاری کی گئی اور طلبہ نے جوش و خروش سے پودے لگائے ۔تقریب میں طلبہ نے شجرکاری اہمیت بارے مصوری کے پینا فلیکس بھی اُٹھائے ہوئے تھے