ملتان:محکمہ زراعت پنجاب کے کراپ رپورٹنگ سروس ونگ نے کپاس کے 16 اگست 2024 تک پیداواری اعداد و شمار جاری کر دئیے۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب میں 6 لاکھ 36 ہزار روئی کی گانٹھوں کے برابر کپاس کی پیداوار حاصل ہو چکی ہے۔گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران 7 لاکھ 89 ہزار گانٹھوں کے برابر کپاس کی پیداوار حاصل ہوئی۔موجودہ سیزن کپاس کی پیداوار گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران 19.4 فیصد کم حاصل ہوئی۔ اب تک کپاس کے ٹینڈے کا وزن 3.46 گرام ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ 23-2022 میں 3.43 گرام تھی.کپاس کے ٹینڈے کے اوسط وزن میں 0.87 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اب تک کپاس کے علاقے میں 40 فیصد تک چنائی کی جاچکی ہے جو کہ پچھلے سال اسی عرصہ کے دوران 52 فیصد تھی۔ محکمہ زراعت پنجاب کپاس کے اگلے عبوری اعداد و شمار 31 اگست 2024 کو جاری کرے گا