ملتان:ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کا شدید بارش کے دوران شہر کا ہنگامی دورہ،:ڈپٹی کمشنر نے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے عمل کا جائزہ لیا اور بریفنگ لی،وسیم حامد سندھو کا واسا حکام کو فوری تمام نشیبی علاقوں کو کلئیر کرنے کا الٹی میٹم، بارش شروع ہوتے ہی تمام ضلعی افسران کو فیلڈ میں بھیج دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر۔وسیم حامد سندھونے کہا کہ ملتان میں ریکارڈ شدید بارش کے بعد واسا کی تمام مشینری نکاسی آب میں مصروف ہے، تمام واسا ڈسپوزل سٹیشنوں کو مکمل استعداد کار پر چلایا جارہا ہے