layyah
ہفتہ, ستمبر 19, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شجاع آباد آکر بلوچستان میں سانحہ پنجگور اور سانحہ موسیٰ خیل میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے مزدوروں کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
نومبر 1, 2024
in پاکستان, وڈیوز
0

ملتان(لیہ ٹی وی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شجاع آباد آکر بلوچستان میں سانحہ پنجگور اور سانحہ موسیٰ خیل میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے مزدوروں کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا اور مزدور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی. شہداء کے ورثاء سے اظہارِ ہمدردی اور صبر جمیل کے لیے دعا بھی کی. وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ شہداء کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں. اللہ تعالیٰ شہداء کے مقدس خون کا بدلہ لینے کی توفیق دے. ملتان. وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہداء کے خاندانوں کو 15 لاکھ روپے اور زخمی مزدور کو 5 لاکھ روپے فی کس امدادی چیکس دئیے.

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں. کسی بلوچ نے کسی پنجابی یا سرائیکی بھائی کو شہید نہیں کیا. دہشت گردوں کا کسی قوم یا مذہب سے تعلق نہیں ہوتا.

ملک عزیز کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے. معصوم لوگوں کے مقدس خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے. دہشت گردوں نے معصوم پاکستانیوں کو شہید کیا. بلوچ ایک مہمان نواز قوم ہے. دہشت گردی ہماری روایت نہیں. انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب سے آکر لوگ بلوچستان کی ترقی میں کردار ادا کرتے ہیں. دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ کر امن و امان قائم کریں گے. سارے بلوچ قبائل نے دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی ہے. غم اور دکھ کو بنیاد بنا کر دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے. اس واقعہ میں ملوث ایک بھی دہشت گرد نہیں بچے گا. میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان میں شہید ہونے والے پنجاب کے شہداء کے بچوں کے 16 سال تک کے تعلیمی اخراجات حکومت بلوچستان برداشت کرے گی. شہداء کے خاندانوں کی کفالت بھی حکومت بلوچستان کی ذمہ داری ہوگی.

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں بھارتی ایجنسی "را” کے ملوث ہونے کے مضبوط ثبوت موجود ہیں. ” را” کے فنڈڈ لشکر بلوچستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں. بلوچستان میں کام کرنے والے افراد کو مکمل تحفظ فراہم کیا جارہا ہے. اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی کی طرف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا آمد اور شہداء کے ساتھ اظہار ہمدردی اور امداد کا شکریہ ادا کیا. اور کہا کہ پاکستان کو مضبوط بنانے کے ہم سب متحد ہو کر کھڑے ہیں. وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر بھی موجود تھے

اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ساتھ صوبائی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس بلوچستان سلیم احمد کھوسو، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ شہباز علی شاہ بھی تھے اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی، ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو ، سی پی او صادق علی ڈوگر اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سلمان ظفر بھی موجود تھے

Previous Post

ایم ڈی اے انتظامیہ کا غیر منظور شدہ کمرشل تعمیرات اور رہائشی بلڈنگ کو بغیر منظوری کے کمرشل استعمال کے خلاف بڑی کارروائی

Next Post

لیہ کی معتبر ادبی شخصیات

Next Post
ڈاکٹر مہر عبدلحق سمرا، مفتی محمود الرحمن اور نسیم لیہ

لیہ کی معتبر ادبی شخصیات

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ: جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر شروع، منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز, ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا تعمیراتی کام کا جائزہ، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر شروع، منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز, ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا تعمیراتی کام کا جائزہ، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

ستمبر 18, 2026
لیہ: بٹیر کے غیر قانونی شکار کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 شکار سیٹ اپ، جال، بیٹریاں اور سپیکر قبضے میں لے لیے گئے

لیہ: بٹیر کے غیر قانونی شکار کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 شکار سیٹ اپ، جال، بیٹریاں اور سپیکر قبضے میں لے لیے گئے

ستمبر 18, 2026
فتح پور کے قریب 20 فٹ گہرے کنویں میں مٹی کا تودا گرنے سے 28 سالہ نوجوان جاں بحق

فتح پور کے قریب 20 فٹ گہرے کنویں میں مٹی کا تودا گرنے سے 28 سالہ نوجوان جاں بحق

ستمبر 17, 2026
کمشنر ڈی جی خان کی زیرصدارت لیہ میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کمشنر اور آر پی او ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی کھلی کچہری، ریونیو، بلدیات، ستھرا پنجاب، پولیس اور صحت سے متعلق درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت

ستمبر 16, 2026
لیہ میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 1598 امیدوار شریک ہوں گے، شفاف انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت 20 ستمبر کو یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس میں ٹیسٹ ہوگا، طلبہ و والدین کیلئے مثالی سہولیات فراہم کی جائیں، کمشنر ڈی جی خان

لیہ میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام طبقات مشترکہ کردار ادا کریں، کمشنر ڈی جی خان افواہوں، اشتعال انگیزی اور انتشار سے اجتناب، مذہبی رواداری اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے

ستمبر 16, 2026
لیہ میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 1598 امیدوار شریک ہوں گے، شفاف انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت 20 ستمبر کو یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس میں ٹیسٹ ہوگا، طلبہ و والدین کیلئے مثالی سہولیات فراہم کی جائیں، کمشنر ڈی جی خان

لیہ میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 1598 امیدوار شریک ہوں گے، شفاف انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت 20 ستمبر کو یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس میں ٹیسٹ ہوگا، طلبہ و والدین کیلئے مثالی سہولیات فراہم کی جائیں، کمشنر ڈی جی خان

ستمبر 16, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024