layyah
بدھ, ستمبر 23, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

سنئیر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگ زیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کو خریداری کیلئے فعال اور اینٹی سموگ سکواڈ کے قیام کا افتتاح کردیا

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اکتوبر 21, 2024
in زراعت
0
سنئیر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگ زیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کو خریداری کیلئے فعال اور اینٹی سموگ سکواڈ کے قیام کا افتتاح کردیا

ملتان (لیہ ٹی وی)محکمہ زراعت کے زیرِ اہتمام ایگریکلچر ہاؤس میں خصوصی تقریب کا انعقادسنئیر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگ زیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کو خریداری کیلئے فعال اور اینٹی سموگ سکواڈ کے قیام کا افتتاح کردیاوزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کاشتکاروں کی معاشی خوشحالی کا ضامن ثابت ہوگا۔سنئیر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگ زیبوزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق کسان کارڈ خریداری کیلئے فعال کر دیا گیا ہے جو چھوٹے کاشتکاروں کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی ملتان: 21اکتوبر2024: وزیر اعلیٰ پنجاب عوام الناس کو ریلیف اور اُن کی فلاح و بہبود کیلئے اقتصادی مواقع فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کاشتکاروں کی معاشی خوشحالی کا ضامن ثابت ہوگا۔سموگ ایک زہرِ قاتل ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل و ذرائع بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سنئیر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگ زیب نے محکمہ زراعت کے تحت ایگریکلچر ہاؤس میں کسان کارڈ کو فعال کرنے اوراینٹی سموگ سکواڈکے قیام کے افتتاح کیلئے منعقدہ تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت تمام محکموں کو خصوصی ٹاسک سونپے گئے ہیں۔سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت پہلے مر حلہ میں کاشتکاروں کو 5 ارب روپے کی لاگت سے60 فیصد سبسڈی پر 5 ہزارسپر سیڈرز فراہم کئے جا رہے ہیں جس کی مدد سے دھان کی باقیات کو کارآمد بنایا جائے گا۔ دھان کی باقیات کو آگ لگانے کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب کے تحت آج اینٹی سموگ سکواڈ کا قیام کر دیا گیا ہے جو تحصیل کی سطح پر دھان کاشت کرنے والے علاقوں میں نہ صرف کاشتکاروں کی فنی راہنمائی کرے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے سموگ کنٹرول کیلئے خصوصی ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔ عوام النّاس سموگ کا سبب بننے والے واقعات کے متعلق فون نمبر1373 پر کال کر کے رپورٹ کر سکتے ہیں۔اس موقع پر صو بائی وزیر زراعت و لائیو اسٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے۔وزیر اعلیٰ کسان کارڈ خریداری کیلئے فعال کر دئیے گئے ہیں جو چھوٹے کاشتکاروں کیلئے گیم چینجر ثابت ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکار مڈل مین کے شکنجے سے نجات حاصل کر سکیں گے۔ اس کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو سالانہ150 ارب روپے کے بلا سود زرعی قرضہ جات فراہم کئے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کے ذریعے 80 فیصد ایسے درخواست گزار ہیں جنہوں نے پہلی مرتبہ زرعی قرضہ وصول کیا ہے۔گزشتہ حکومت نے زراعت اور کاشتکاروں کے نام پر اپنی سیاست چمکائی ہے مگر موجودہ حکومت کسانوں کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔موجودہ حکومت نے مالی سال2024-25کے بجٹ میں زراعت کیلئے گزشتہ سال کی نسبت250فیصدزیادہ بجٹ مختص کیا ہے۔اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت محکمہ زراعت نے پہلی بار سموگ پالیسی وضع کی ہے جس پر عملدرآمد جاری ہے جس کے تحت سپر سیڈرز مہیا کئے جا رہے ہیں اور آج اینٹی سموگ سکواڈ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔اس سکواڈ کے افسران کو خصوصی اختیارات تقویص کئے گئے ہیں۔یہ سکواڈ نہ صرف فصلوں کی باقیات کو آگ نہ لگانے سے متعلق آگاہی فراہم کریں گے بلکہ ایسے کسی بھی واقع میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں گے۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کیلئے امسال صوبہ پنجاب میں دھان کے زیرکاشت66 لاکھ ایکڑ رقبہ لایا گیا تھا اوراب اس کی کٹائی کا عمل جاری ہے۔سموگ کنٹرول کیلئے متعلقہ فیلڈ فارمیشنز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دھان کی کاشت کے علاقوں میں کل22 اینٹی سموگ سکواڈ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے اور انہیں خصوصی گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں جس سے یہ سکواڈ آؤٹ ریچ سرگرمیوں کو بہتر طور پر سرانجام دے گا اور سموگ کنٹرول میں معاون ثابت ہوگا۔اس کے علاوہ کسان کارڈ فعال ہونے سے کاشتکار گندم کے زرعی مداخل کی فوری خرید کرنے کے قابل ہوں گے اور مڈل مین کے استحصال سے بچ پائیں گے۔ تقریب میں چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی زراعت ذوالفقار علی شاہ، پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری،صدر بینک آف پنجاب کے علاوہ محکمہ زراعت پنجاب و دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

Previous Post

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اقدامات کے مطابق کلینک آن ویل پروگرام کے تحت ضلع لیہ میں بھی عوام کی دہلیز پر علاج کی سہولیات جاری

Next Post

لیہ میں دو مختلف حادثات تین افراد جان بحق دو شدید زخمی

Next Post
لیہ میں دو مختلف حادثات تین افراد جان بحق دو شدید زخمی

لیہ میں دو مختلف حادثات تین افراد جان بحق دو شدید زخمی

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ میں 24 ہزار 65 کنال سرکاری اراضی ریاست کے نام بحال  9 ارب روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار، مزید 1679 کنال بھی ریویو کارروائی کے ذریعے بحال، بوگس انتقالات اور غیر قانونی ایڈجسٹمنٹس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

ستمبر 23, 2026
لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

لیہ: دریائے سندھ کے کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں کا ڈپٹی کمشنر کا دورہ، مستقل حفاظتی اقدامات پر بریفنگ بستی کنجال میں 10 سٹڈ بند زیر تعمیر، پانی کا رخ موڑنے کے لیے بیلے کو کیونٹ لگانے کی تجویز زیر غور، بھکر سے لیہ تک حفاظتی بند کی تعمیر کی تجویز بھی اعلیٰ حکام کو ارسال

ستمبر 22, 2026
لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

لیہ: کالج روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن، سڑک اور فٹ پاتھ کلیئر کرا دیے گئے ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی ہدایت پر کارروائی، دکاندار مقررہ حدود میں سامان رکھیں، شبیر احمد ڈوگر

ستمبر 22, 2026
لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

لیہ: اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر محمد اویس سرور کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات، مسائل کے فوری حل کے احکامات شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے، درخواستوں پر بلا تاخیر قانون و میرٹ کے مطابق کارروائی کی جائے، محمد اویس سرور

ستمبر 22, 2026
لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

ڈی ایس پی پٹرولنگ لیہ راؤ عمر فاروق کا مختلف پٹرولنگ پوسٹس کا دورہ، روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت پبلک ٹرانسپورٹ میں QR Panic Button کی تنصیب، اوورلوڈنگ، تیز رفتاری، کم عمر ڈرائیونگ اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل کے خلاف مؤثر کارروائی کا حکم

ستمبر 22, 2026
لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

ستمبر 22, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024