ملتان (لیہ ٹی وی) سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نوید افضل کے وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے شائع شدہ خبر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے جس کی سختی سے تردید کی جاتی ہے۔ یہ خبر محض غلط فہمی کی بنیاد پر پھیلائی گئی ہے اور حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے۔ مزید یہ کہ مذکورہ اسٹاف کی تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے پلاننگ سیکشن کی جانب سے فنڈز کی منظوری اور دستیابی سے مشروط ہے جس میں ڈائریکٹر سی سی آر ملتان کا کوئی کردار نہیں ہے اگر پلاننگ سیکشن ، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ فنڈز کی منظوری دے دیتا ہے تو واجبات ادا کر دئے جائیں گے۔