لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی) حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں سموگ کے تدارک کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں محکمہ ماحولیات اور متعلقہ محکموں کی کوئلہ بنانے والی بھٹیوں اور زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے بھٹہ خشت کے خلاف آپریشن میں تیزی آگئی۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن انعم اکرم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ارشد چغتائی نے ٹیم کے ہمراہ تحصیل کروڑ میں کوئلہ بنانے والی بھٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور بھٹیوں کو سیل کر دیا گیا