لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر پنجاب اربن لینڈ سسٹم انہانسمنٹ ( پلس) پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے۔ اس سلسلہ میں عوام کو آگہی فراہم کرنے کے لئے یونین کونسل اور گاؤں سطح پر اکٹھ منعقد کئے جا رہے ہیں۔ عوام کو مشترکہ کھیوٹ کی تقسیم اور حقوق ملکیت کی شفافیت بارے آگہی دینے کے لئے سمرا نشیب تحصیل لیہ میں بھی اکٹھ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد ملک نے کی۔ اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان، متعلقہ افسران اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں اکٹھ میں شرکت کی۔ اے ڈی سی آر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے مشترکہ کھیوٹ کی تقسیم کے سلسلہ میں انقلابی پروگرام شروع کیا ہے جس میں وراثت کی تقسیم، حقوق ملکیت کی شفافیت اور نظر انداز طبقہ خصوصاً خواتین کے حقوق وراثت کا تحفظ کیا گیا ہے لہذا تمام افراد اس سسٹم سے فائدہ اٹھائیں.اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان ودیگر نے بھی خطاب کی