ملتان(لیہ ٹی وی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کو گراں فروشوں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے مافیا سے بچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ مکمل حرکت میں ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر وسیم احمد سندھو کی ہدایت پر پرائز کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں میگا کریک ڈاؤن کیا اس دوران اس طرح ہسپتال کی کنٹینوں میں مہنگی روٹی اور دیگر اشیاء خوردونوش کے ریٹس کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی جانب سے نشتر ہسپتال کی دونوں کنٹینوں کو گراں روشی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اپنے ایک بیان میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ عوام کو سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لیے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو تھانے کی سطح پر علاقے الاٹ کیے گئے ہیں تاکہ گراں فروشوں کے خلاف جامع حکمت عملی کے تحت ایکشن لیا جا سکے انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات پر ہسپتالوں پلازوں اور دیگر کمرشل مقامات میں قائم کنٹینیوں کے خلاف بھی بھرپور ایکشن لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں روٹی کی سرکاری قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اس حوالے سے تمام دکانداروں اور تاجر برادری کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔