لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمدشبیراحمدنے پبلک آور کے تحت شہریوں کے مسائل سنے ۔ انہو ںنے اس موقع پر کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرشہریوں کی خدمت کے لئے عوامی مسائل سنے جارہے ہیں اور موقع پر ہی حل کیے جارہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ انتظامی دفاتر میں تمام شہریوں کے لیے خصوصی طورپر پبلک آور مقرر کیے گئے ہیں شہریوں کے لیے مسائل کے حل کے لیے ڈی سی آفس ہمہ وقت کھلا ہے عوامی مسائل کا حل ہی اولین ترجیح ہے