لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے۔ اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹی لیہ کی جانب سے اندرون شہر اور مضافات میں کوڑا کرکٹ اٹھانے اور سیوریج و ڈرینج کی صفائی کا عمل جاری ہے۔ میونسپل کمیٹی لیہ کی جانب سے امروز پرانا بلوچ اڈا اور اطراف میں صفائی کا عمل مکمل کیا گیا جبکہ کوڑا کرکٹ کو ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقل کیا گیا۔