لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) مہر محمد فیاض لوہانچ ایڈوکیٹ ،مہر محمد جہانگیر لوہانچ ایڈوکیٹ نے پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دریائے سندھ کے متاثرہ شیر محمد وغیرہ کو صلہ رحمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اور اپنے بہن بھائیوں کے رقبہ واقعہ معجزہ بیٹھ گھی پر رہائش کی راضی دی مگر تاکہ غریب فیملی سکونتی مسائل اور مشکلات سے نجات پا سکے بدقسمتی سے بھلے کا دور نہیں چھت سے محروم شیر محمد وغیرہ پر سے ہمدردی ان کے گلے کا طوق بن گئی ہے اور رہائش کی جگہ لینے والوں نے ان کے مخالف مشتاق احمد کی ساتھ ملی بھگت کر کے ایکڑ راضی جو کہ حفاظتی بند دریائے سند میں ڈوب چکی ہے کا سہارا لے کر ان کی ملکیتی اراضی جس پر چاول اور دیگر فصلات قائم تھی پر قبضہ کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں انہوں نے کہا کہ متاثرہ فریق تھانہ کوٹ سلطان اور ڈی ایس پی صدر لیہ کے پاس کئی انکوائریز اور پنچایتوں میں اپنا موقف بیان کر چکا ہے اور پولیس ڈیپارٹمنٹ حق حقدار کا مکمل طور پر سمجھ چکی ہے کہ مہر فیاض احمد اور مہر محمد جہانگیر وغیرہ کی طرف سے دی گئی اراضی پر شیر محمد غیرہ بلا اختیار و استحقاق قبضہ کرنے کے درپے ہیں جو نقص امن کا سبب بن سکتا ہے انہوں نے کہا کہ تھانہ کوٹ سلطان اور ڈی ایس پی لیا کو بار بار حقیقت ثابت کر کے دکھائی ہے مگر با اثر شخصیات کی پشت پناہی کی وجہ سے مظلوم خاندان کی کوئی حق رسی نہ ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ فریق کسی بھی استحقاق کے بغیر ان کی ملکیتی رقبہ میں بار بار مداخلت کر رہا ہے مگر وہ قانون پسند امن پسند شہری ہے اور قانون کے طالب علم ہیں ان کی خواہش اور کوشش ہے کہ یہ مسئلہ قانونی طور پر حل ہو جائے مگر تجاوز کرنے کے در پہ عناصر علاقہ میں نقص امن پیدا کرنا اور جانی نقصان کے در پہ ہے انہوں نے کہا کہ کوٹ سلطان پولیس اس ساری صورتحال کو بھانپ چکی ہے مگر غیب نے ڈیپارٹمنٹ اور با اثر شخصیات کی ملی بھگت سے معاملے کو لڑکا جا رہا ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ پولیس ہونے پابند کر رہی ہے مگر تجاوزات کرنے والوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے جو الفاظتی بند کی اراضی پر بھی پسندیدہ عمارت تعمیر کر رہے ہیں لہذا تھانہ کوٹ سلطان اس تجاوز اور غیر قانونی مداخلت کی کوشش کے خلاف مقدمہ درج کرے ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے