layyah
جمعہ, ستمبر 25, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

15 اکتوبر۔ دیہی عورت کا عالمی دن دیہی خواتین رہنماؤں نے پندرہ مطالبات پیش کر دیئے

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اکتوبر 14, 2024
in پاکستان
0
15 اکتوبر۔ دیہی عورت کا عالمی دن دیہی خواتین رہنماؤں نے پندرہ مطالبات پیش کر دیئے

تونسہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)ضلع تونسہ شریف کی دیہی خواتین راہنماؤں نے 15 اکتوبر کو دنیا بھر میں منائے جانے والے دیہی خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں بھی اس دن کو دیہی خواتین کے قومی دن کے طور پر ہر سال سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔دیہی خواتین رہنماؤں کی جانب سے (PODA) پودا دیہی عورت اتحاد کے پلیٹ فارم سے اپنے مطالبات میڈیا کے ذریعے حکومت، عدلیہ، سیاسی رہنماؤں، اور صنعت کاروں کو پیش کیے گئے اور ان کی توجہ اپنے حقوق اور ترقی کے معاملات کی طرف دلائی گئی۔ دیہی رہنما خواتین کی تونسہ شریف کی نمائندہ ساجدہ رحیم نے مطالبہ کیا کہ صنفی مساوات کے فروغ اور سیاسی شراکت کے لئے ہر ضلع کی سطح پر فیصلہ سازی کے ادارے مثلاً مصالحتی اور امن کمیٹیوں اور ووٹرز کی تربیت کی کمیٹیوں میں خواتین کی نمائندگی بڑھائی جائے۔ مقامی حکومتوں کے نظام میں خواتین کی نمائندگی 50 فیصد کی جائے اور تمام صوبوں میں حکومتوں کے اس نظام کو فعال کرتے ہوئے پنجاب میں خاص طور پر بلدیاتی انتخابات جلد ازجلد کروائے جائیں۔صنفی بنیادوں پر تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لیے انہوں نے تجویز دی کہ عورتوں اور بچوں پر بڑھتے ہوئے تشدد کو روکنے کے لئے یونین کونسل کی سطح پر کمیونٹی آگاہی مہم اور پولیس اہل کاروں کو تربیت دی جائے۔ گھریلو تشدد کے خلاف قوانین کو سخت کیا جائے، ان پر عمل در آمد یقینی بنایا جائے اور مزید شیلٹر ہوم بنائے جائیں۔ خواتین کی معاشی ترقی اور خود مختاری کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ان کا مطالبہ تھا کہ حکومت زراعت کے شعبے سے وابستہ خواتین کو مردوں کی طرح کسان تسلیم کرے تاکہ وہ سرکاری زرعی سکیموں، مراعات، اور دیگر سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔ ساتھ ہی زمینوں کے ملکیتی حقوق اور وراثتی منتقلی کے عمل میں بھی خواتین کی شرکت کو یقینی بنایا جائے اور لینڈ ریکارڈ سنٹروں میں خواتین سٹاف مثلاً پٹواری اور گرداور کے طور پر بھرتی کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ میں خواتین کاشتکاروں سے متعلق 2019 ایکٹ کے تحت یونین سازی اور رجسٹریشن کا عمل آسان بنایا جائے اور اس کو باقی صوبوں میں بھی نافذ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہنر مند خواتین کے لئے تمام اضلاع میں بزنس مراکز بنائے جائیں اور وہاں تیار ہونے والی مصنوعات کی فروخت کے لئے ڈسپلے سنٹر اور مارکیٹیں بنائی جائیں۔ خواتین ہنر مندوں کو آسان قرضے بھی فراہم کیے جائیں۔ دیہی خواتین رہنماؤں نے موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے مسائل پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ حکومتی ادارے اور قومی و بین الاقوامی این جی اوز موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات اور اہداف کے حصول کے لیے فیصلوں اور عملی اقدامات میں دیہی خواتین سے مشاورت پر خصوصی توجہ دیں اور شجر کاری مہمات میں عورتوں کی مقامی تنظیموں کو شامل کیا جائے۔ ایسی فصلیں بھی متعارف کرائی جائیں جو ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف زیادہ برداشت رکھتی ہوں۔دیہی خواتین اور بچیوں کی تولیدی صحت کے بارے میں ان کے مطالبات میں کہا گیا کہ اس معاملے پر آگاہی اور سہولیات کی بہتری کے لئے حکومت کی طرف سے اقدامات کئے جائیں۔اور ہائی سکولوں میں غذائیت اور صحت و صفائی کے بارے میں معلومات دی جائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت نادرا کے ذریعے فعال انداز میں بچیوں کی پیدائش کی رجسٹریشن اور 18 سال کی عمر میں شناختی کارڈ کے اجراء کو یقینی بنائے۔دیہی خواتین اور بچیوں کی معیاری تعلیم تک رسائی یقینی بناتے ہوئے انھیں میٹرک کے بعد مفت تعلیم دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا تا کہ وہ مالی مشکلات کے باعث تعلیم ادھوری نہ چھوڑیں۔ خواتین نے یاد دہانی کرائی کہ آئین کے آرٹیکل 25 اے کے تحت 5 سے 16 سال کی عمر تک کے بچوں کے لئے مفت تعلیم ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچیوں اور دیہی خواتین کو جدید دور کے مطابق ڈیجیٹل تعلیم اور آگاہی بھی دی جائے۔ملک میں کم عمری کی شادی کی سرکاری سطح پر حوصلہ شکنی بھی ان خواتین کے مطالبات میں شامل تھی اور انہوں نے کہا کہ اس کے لئے سندھ کی طرح دوسرے صوبوں میں بھی بچیوں کی شادی کی کم از کم عمر 18سال کی جائے۔ اس کے لئے قانون سازی کر کے شناختی کارڈ کی شرط بھی لازمی کی جائے اور جو والدین اور علماء کم عمری میں لڑکیوں کی شادی کریں ان کے لئے سزا مقرر کی جائے۔ انہوں نے پولیس کے اہل کاروں کو لڑکیوں اور عورتوں کے تحفظ کے لئے بنائے گئے قوانین کے بارے میں آگاہی دینے اور جنسی جرائم کی درست تفتیش کی تربیت دینے کا بھی مطالبہ کیا تا کہ ان جرائم میں کمی آ سکے۔ آخر میں انہوں نے لڑکیوں اور بچیوں کی ذہنی اور جسمانی صحت اور اعتماد کے لئے ورزش،کھیل اور سیلف ڈیفنس کی تربیت دینے اور کھیلوں کے لیے جگہ اور سہولیات فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔دیہی خواتین رہنماؤں نے بتایا کہ ان کی یہ تجاویز تمام ملک کے 70 سے زائد ضلعوں کی 150 سے زیادہ دیہی خواتین رہنماؤں سے مشاورتی عمل کے بعد مرتب کی گئیں

Previous Post

لیہ کا ادبی منظر نامہ(گزشتہ سے پیوستہ)(لیہ کے ہندو شعراء اور انکی تخلیقات کا تجزیہ)

Next Post

محکمہ صحت لیہ کی جانب سے رواں ماہ شروع ہونے والی پولیو مہم کی کامیابی کے لئے اقدامات جاری

Next Post
محکمہ صحت لیہ کی جانب سے رواں ماہ شروع ہونے والی پولیو مہم کی کامیابی کے لئے اقدامات جاری

محکمہ صحت لیہ کی جانب سے رواں ماہ شروع ہونے والی پولیو مہم کی کامیابی کے لئے اقدامات جاری

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ تونسہ پل اپروچ روڈ منصوبہ، لینڈ ایکوزیشن کے لیے NHA نے رقم منتقل کر دی پراجیکٹ ڈائریکٹر نے چیک ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کے حوالے کر دیا، اراضی مالکان کو جلد معاوضوں کی ادائیگی شروع ہوگی

لیہ تونسہ پل اپروچ روڈ منصوبہ، لینڈ ایکوزیشن کے لیے NHA نے رقم منتقل کر دی پراجیکٹ ڈائریکٹر نے چیک ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کے حوالے کر دیا، اراضی مالکان کو جلد معاوضوں کی ادائیگی شروع ہوگی

ستمبر 25, 2026
لیہ میں 24 ہزار 65 کنال سرکاری اراضی ریاست کے نام بحال  9 ارب روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار، مزید 1679 کنال بھی ریویو کارروائی کے ذریعے بحال، بوگس انتقالات اور غیر قانونی ایڈجسٹمنٹس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

ستمبر 23, 2026
لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

لیہ: دریائے سندھ کے کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں کا ڈپٹی کمشنر کا دورہ، مستقل حفاظتی اقدامات پر بریفنگ بستی کنجال میں 10 سٹڈ بند زیر تعمیر، پانی کا رخ موڑنے کے لیے بیلے کو کیونٹ لگانے کی تجویز زیر غور، بھکر سے لیہ تک حفاظتی بند کی تعمیر کی تجویز بھی اعلیٰ حکام کو ارسال

ستمبر 22, 2026
لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

لیہ: کالج روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن، سڑک اور فٹ پاتھ کلیئر کرا دیے گئے ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی ہدایت پر کارروائی، دکاندار مقررہ حدود میں سامان رکھیں، شبیر احمد ڈوگر

ستمبر 22, 2026
لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

لیہ: اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر محمد اویس سرور کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات، مسائل کے فوری حل کے احکامات شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے، درخواستوں پر بلا تاخیر قانون و میرٹ کے مطابق کارروائی کی جائے، محمد اویس سرور

ستمبر 22, 2026
لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

ڈی ایس پی پٹرولنگ لیہ راؤ عمر فاروق کا مختلف پٹرولنگ پوسٹس کا دورہ، روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت پبلک ٹرانسپورٹ میں QR Panic Button کی تنصیب، اوورلوڈنگ، تیز رفتاری، کم عمر ڈرائیونگ اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل کے خلاف مؤثر کارروائی کا حکم

ستمبر 22, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024