لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی)عالمی یوم بصارت کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ،محکمہ صحت اور غیرسرکاری تنظیم ہینڈزپاکستان کے زیراہتمام سی بی ایم کے تعاون سے جاری پروجیکٹ انکلوسیو ائی ہیلتھ کے تحت آگاہی سیمینار کا انعقاد ہوا۔ سیمینار میں میو ہسپتال لاہور کی طرف سے سینئرآفیسر زینت خان ، محمدسلیمان، صدر وومن چیمبر آف کامرس شگفتہ حسین کنجال، ڈاکٹر یونس کلیہ ،ڈاکٹر مزمل کریم ،ڈی ایس پی عمران خورشید ، صدر پریس کلب محسن عدیل، ڈسٹرکٹ مینجرہینڈزمحمد جہانزیب قیصر،آفتمولوجسٹ ڈاکٹر آصف خان نیازی ، محکمہ صحت، محکمہ ایجوکیشن مختلف فلاحی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے آگاہی دیتے ہوئے کہاکہ اپنے معمولات میں کچھ تبدیلی لا کر اپنی نظر کو محفوظ بنا سکتے ہیں بصارت کو محفوظ بنانے کیلئے جب بھی کمپیوٹر استعمال کریں تو اپنی آنکھوں کو جھپکیں تاکہ آپ کی آنکھیں خشکی کا شکار نہ ہو جائیںکمپیوٹر کی سکرین سے تقریباً 25 انچ دور بیٹھیں۔ ہر آدھے گھنٹے بعد 20 سیکنڈ کا وقفہ لیں اور اپنی آنکھیں کمپیوٹر سکرین سے ہٹا کر ذرا فاصلے کے مناظر دیکھیں سکرین کی کی برائٹ نیس کو کم رکھیں۔مقررین نے مزید کہاکہ اگرکسی ورک اسپیس پر بیٹھ کر کام کر رہے ہیں تو ہر ایک گھنٹے بعد پانچ منٹ کا وقفہ کریں اور اٹھ کر چہل قدمی کریں یا کھلی فضا میں جا کر سانس لیں وقفے کے دوران اپنے دونوں ہاتھوں کو آپس میں رگڑیں اور پھر آنکھیں بند کر کے آنکھوں پر رکھ دیں اس سے بھی راحت ملے گی جبکہ غذا میں وٹامن اے، سی اور ڈی کا استعمال رکھنے سے بھی بینائی کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔محمد جہانزیب قیصرنے بتایاکہ ہینڈز پاکستان کی جانب سے تحصیل لیہ کے ساتھ ساتھ تحصیل چوبارہ اور تحصیل کروڑ کے سکولز کے بچوں کی سکریننگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس میں محکمہ صحت کا تعاون پیش پیش ہے۔اس موقع پربہترین کام کرنے پر سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر جاوید ملوانہ ، آپٹومیٹرسٹ مس حرا سندس، لیڈی ہیلتھ وزٹر سمیرا ستار، لیڈی ہیلتھ ورکر غلام سکینہ، آپٹومیٹرسٹ خالد شبیر، سوشل موبلائزر سیف اللہ اور سمیرہ ستار کو بہترین کارکردگی کے سرٹیفیکیٹ دیے گئے۔سیمینار کے آخر میں آگاہی واک بھی کی گئی