ملتان(لیہ ٹی وی)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر مرکزی تقریب ، ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے بہترین کارکردگی کے حامل اساتذہ اور سکول سربراہان میں اعزازات تقسیم کئے
،اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر تمام ٹیچرز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ٹیچرز نئے عزم سے نسل نو کی آبیاری میں اپنا کردار ادا کریں۔حکومت پنجاب نے اساتذہ کرام کو سہولیات فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں۔کوئی بھی معاشرہ اساتذہ کرام کو عزت دیے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر کے نمایاں پوزیشن ہولڈرز طلباء میں ہیرو ایورڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے