لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)سلام ٹیچر ڈے کے حوالے سے محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام پرفارمنس ایکسیلینس ایوارڈ تقریب منعقدہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد ملک تھے۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنرز حارث حمید خان ، انعم اکرم، چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم شوکت علی شیروانی، کامران جا وید ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ،ڈاکٹر یو نس کلیہ موجود تھے
۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نے کہاکہ کسی بھی معاشرے کی تعلیم و تربیت میں اساتذہ کرام کا اہم کردار ہوتا ہے استادہی معاشرے اور فرد کی تربیت سازی میں اہم کردار اد ا کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ استادہی وہ قابل احترام ہستی ہے جو ہماری بہترین تربیت کرکے فرش سے عرش پر لے جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ آج وہ جو کچھ بھی اور جس مقام پر ہیں اپنے اساتذہ کی بدولت ہیں وہ ان کے لئے ہمیشہ دعاگو ہیں۔سی ای او تعلیم شوکت علی شیروانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ درس و تدریس کے شعبہ سے منسلک اساتذہ کرام کو حقیقی عزت وقار دینے کے لیے حکومت پنجاب کوشاں ہے تاکہ نوجوان نسل جدید علوم سے متصف ہوکر کر ترقی یافتہ بننے کے خواب کو عملی تعبیر دیں سکیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے اساتذہ کرام نوجوان نسل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم وتربیت سے بہرہ مندکررہے ہیں انہوں نے کہاکہ اساتذہ کی عزت و احترام کی بدولت ہی ہم اقوام یافتہ اقوام کی صف میں جگہ بناسکتے ہیں۔تقریب کے آخر میں اساتذہ کرام میں اعزازی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے