لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثناءاللہ ہنجرا کی زیر نگرانی تحصیل چوبارہ میں صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ میونسپل کمیٹی اور محکمہ ہائی ویز کی طرف سے شاہراہوں سے مٹی، کوڑا کرکٹ اٹھانے کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹ کی صفائی اور بحالی شروع کر دی گئی ہے۔