لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب کی کامیابی کی جانب ایک اور قدم کا اضافہ۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی فتح پور کے زیر اہتمام پہلا با ضابطہ ریڑھی بازار قائم کر دیا گیا ہے جس میں معیاری اشیاءخوردونوش دستیاب ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب کامیاب بنانے کے لئے ریڑھی بازار قائم کیا گیا ہے جس سے خریداروں کو باعزت طریقے سے خریداری میں آسانی رہے گی اور ٹریفک جام، صفائی ستھرائی کے مسائل بھی ختم ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی فتح پور کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ریڑھی بازار میں پانی کے چھڑکاؤ، چونے کی لائنوں اور صفائی کا خصوصی انتظام کیا جائے تاکہ ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیاب بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ستھرا فتح پور ستھرا پنجاب کا چہرہ بنے گا اور عوام ریڑھی بازار سے مستفید ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریڑھی بازار کا سلسلہ ضلع بھر میں قائم کیا جائے گا جس سے ضلع کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔