لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امتیا ز احمدبھٹی نے کہاہے کہ پنجاب کی تاریخ کے بڑے گیمز کھیلتا پنجاب گیمز کی رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے جو 27ستمبر تک جاری رہے گی کھیلتا پنجاب گیمز میں انڈر22کے تحت کھلاڑی شرکت کر سکیں گے۔ڈی ایس او امتیاز احمدبھٹی نے بتایاکہ کھیلتا پنجاب گیمز میں انٹرکلب ڈسٹرکٹ لیول ،انٹرڈسٹرکٹ ڈویڑن لیول اور انٹرڈویڑن صوبائی سطح کے مقابلہ جات ہوں گے جس کیلئے 10کروڑ سے زائد کے انعامات رکھے گئے ہیں ، انٹر کلب ڈسٹرکٹ سطح پر 6گیمز اتھلیٹکس ، کرکٹ (ٹیب بال)، بیڈمنٹن،فٹ بال، ہاکی اور کبڈی کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا جائے گا،انٹر کلب ڈسٹرکٹ لیول کے مقابلے 11اکتوبر تک ہوں گے،کھلاڑی رجسٹریشن اپنے متعلقہ تحصیل ، ضلع اور ڈویڑن کے دفتر میں کروا سکتے ہیں اس کے علاوہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے QR کوڈدیا گیا ہے اس کو سکین کرکے آن لائن بھی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔