layyah
منگل, جون 23, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کے احکامات ، چاروں اضلاع میں 12 ربیع الاول کے تمام پروگرامز کے سیکیورٹی انتظامات مکمل،4400 سے زائد افسران واہلکاران و 1013 ویلنٹئیرز تعینات،پروگرامز کی مانیٹرنگ کےلیے296سی سی ٹی وی کیمرےنصب،14 واک تھرو گیٹ اور753 میٹل ڈیٹیکٹر ز فعال کردیئے گئے

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
ستمبر 16, 2024
in پاکستان
0
کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کا ڈویژنل امن کمیٹی اجلاس سے خطاب

ڈیرہ غازی خان ( نمائندہ لیہ ٹی وی) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کے احکامات پر چاروں اضلاع میں 12 ربیع الاول کے تمام پروگرامز کے سیکیورٹی انتظامات مکمل ۔ریجن بھر میں عیدمیلادالنبی کے 191 جلوس ،70محفل میلاد کی سیکورٹی کے لیے4400 سے زائد افسران واہلکاران و 1013 ویلنٹئیرز تعینات ۔پروگرامز کی مانیٹرنگ کےلیے296سی سی ٹی وی کیمرےنصب،14 واک تھرو گیٹ اور753 میٹل ڈیٹیکٹر ز سے شرکاء کی تلاشی لی جائے گی ۔ ضلعی سربراہان کو سیکورٹی پلان پر عمل درآمدکو یقنیی بنانے کے احکامات جاری ۔ شہروں کے داخلی و خارجی راستوں ، بین الصوبائی بارڈرز اور چیک پوسٹوں پر سخت چیکنگ اور سکیورٹی قائم رکھنے کاحکم۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسرڈی جی خان کیپٹن (ر) سجادحسن خان کے احکامات پر ریجن کےتمام اضلاع میں 12 ربیع الاول عیدمیلادالنبی پر سیکورٹی اقدامات مکمل کرکےحتمی سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔تمام اضلاع میں12 ربیع الااول کے سلسلہ میں عیدمیلادالنبی کے 191جلوس ،70محفل میلاد کے پروگرامز منعقدہوں گے جن کی سیکورٹی کے لیے20 ڈی ایس پیز ،18 انسپکٹرز سمیت 4400 سے زائد افسران واہلکاران تعینات کیئے گئے ہیں۔تمام اضلاع میں جلوس اور محفل میلادکی نگرانی وویڈیو ریکارڈنگ کے لیے 296سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیئے گئے ہیں ۔14 واک تھرو گیٹ ،753 میٹل ڈیٹکٹر ز کے ذریعے جلوس اور محفل میلاد میں داخل ہونے والے افراد کی تلاشی لی جائے گی۔ پنجاب پولیس ،ایلیٹ فورس ،ڈولفن فورس، موٹرسائیکل اسکواڈ اور کوئیک ریسپانس فورس کی ٹیمیں بھی مسلسل فعال رہیں گی ۔ جلوسوں اور محافل میلادکے منتظمین کے تعاون سے1013ولینٹرز بھی معاونت کے فرائض سر انجا م دیں گے ۔ تمام جلوسوں کے روٹس کی بم ڈسپوزل اسکواڈ اور اسپیشل برانچ کے ذریعہ سکریننگ اور سکیننگ کی جائےگی۔ روٹ پر آنے والی عمارتوں پر سنائیپرز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تمام اضلاع میں پروگرامز کی براہ راست مانیٹرنگ کےلیے کنٹرول رومز قائم کیئے گئے جنہیں ریجنل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم کے ساتھ منسلک کیاگیاہے جو 24 گھنٹے فعال رہیں گے ۔اس موقع پر آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے جملہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران کو احکامات جاری کیئے کہ جاری کردہ سیکورٹی پلان عمل درآمدیقنیی بنائیں۔ تمام اضلاع میں جلوسوں اور محفل میلاد کے پروگرامز کے گردونواح کے علاقہ جات میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز کئے جائیں ۔ تمام مکاتب فکر کے علماء،امن کمیٹی، تاجروں اور انتظامیہ کےباہمی تعاون سے امن کو برقرار رکھا جائے ۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کوہرصورت یقینی بنایا جائے۔ شہروں کے داخلی و خارجی راستوں ، بین الصوبائی بارڈرز ،چیک پوسٹوں اور انٹری پوائنٹس پر سخت سکیورٹی اور چیکنگ کو جاری رکھا جائے ۔آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کے احکامات پر اہم مقامات، مصروف شاہرات اور مارکیٹوں کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کرتے ہوئےپولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ شاہراؤں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلیے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے  ۔

Previous Post

کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کا ڈویژنل امن کمیٹی اجلاس سے خطاب

Next Post

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں تجاوزات کے خاتمہ کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک،ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد الرحمن کے ہمراہ چوک اعظم میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا

Please login to join discussion

تازہ ترین

ایف بی آر اور ٹیکسٹائل ملز مالکان میں نگرانی کے کیمروں پر تنازع شدت اختیار کر گیا ملز مالکان کا کیمروں کے اخراجات برداشت کرنے سے انکار، زبردستی کی صورت میں فیکٹریاں بند کرنے کا عندیہ

ایف بی آر اور ٹیکسٹائل ملز مالکان میں نگرانی کے کیمروں پر تنازع شدت اختیار کر گیا ملز مالکان کا کیمروں کے اخراجات برداشت کرنے سے انکار، زبردستی کی صورت میں فیکٹریاں بند کرنے کا عندیہ

جون 22, 2026
حج 2027ء کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز، سرکاری و نجی اسکیموں کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار عازمین گھر بیٹھے رجسٹریشن کروا سکیں گے، ابتدائی مرحلے میں پاسپورٹ لازمی نہیں، کوئی فیس بھی وصول نہیں کی جائے گی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ متحرک، ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی یقینی بنانے کے لیے انسپکشن اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ذوالفقار صابر کا پیرا فورس کے ہمراہ مختلف روٹس کا دورہ، زائد کرایہ وصول کرنے والوں کو وارننگ

محرم الحرام انتظامات: اے ڈی سی جی شبیر احمد ڈوگر کا لیہ سٹی کے جلوس روٹس کا دورہ، صفائی انتظامات کا جائزہ جلوس روٹس پر صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے اور ستھرا پنجاب ٹیموں کو متحرک رکھنے کی ہدایت

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں حلف برداری کی تقریب، اعلیٰ عدالتی شخصیات کی شرکت

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں حلف برداری کی تقریب، اعلیٰ عدالتی شخصیات کی شرکت

جون 22, 2026
ہیرا اڈا چوک اعظم روڈ پر المناک حادثہ، 15 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق موٹر سائیکل اور بھوسے سے بھرے اونٹ ریڑھے میں تصادم، ریسکیو کی کوششوں کے باوجود نوجوان جانبر نہ ہو سکا

ہیرا اڈا چوک اعظم روڈ پر المناک حادثہ، 15 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق موٹر سائیکل اور بھوسے سے بھرے اونٹ ریڑھے میں تصادم، ریسکیو کی کوششوں کے باوجود نوجوان جانبر نہ ہو سکا

جون 22, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024