لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں تجاوزات کے خاتمہ کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک۔ اس سلسلہ میں چوک اعظم میں گرینڈ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے
۔ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد الرحمن کے ہمراہ چوک اعظم میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے اور اس سلسلہ میں کسی سے نرمی نہ برتی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے شہر میں نہ صرف ٹریفک مسائل بڑھتے جا رہے ہیں بلکہ عوام کو آمد و رفت میں بھی پریشانی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن سے ٹریفک مسائل بھی حل ہوں گے اور شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی/ اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان کو ہدایت کی کہ ریڑھی اور خوانچہ فروشوں کو مختص جگہ پر شفٹ کیا جائے اور ضروری سہولیات کا بندوبست کیا جائے