لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں مسافروں کو کرایہ کی مد میں ریلیف کی فراہمی شروع۔ مسافروں کو زائد کرایہ کی مد میں وصول کی گئی 31 ہزار روپے کی رقم واپس کروا دی گئی جبکہ ٹرانسپورٹرز کو 56 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نئے کرایہ نامہ پر عملدرآمد کے لئے ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر سپیشل ٹیم نے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ سپیشل ٹیموں کی مختلف روٹس پر ناکہ بندی۔ اسسٹنٹ سیکرٹری آر ٹی اے فرخ بھٹی نے ٹیم کے ہمراہ ایم ایم روڈ پر متعدد گاڑیوں کو روک کر مسافروں سے کرایہ بابت دریافت کیا۔ اس دوران زائد کرایہ کی مد میں وصول کی گئی 31 ہزار روپے رقم مسافروں کو واپس کروا دی جبکہ ٹرانسپورٹرز کو مجموعی طور پر 56 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ سیکریٹری آر ٹی اے فرخ بھٹی نے بتایا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔