لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا ۔اے ڈی سی جی کا محکمہ سکول ایجوکیشن اور ماحولیات کے فوکل پرسنز کی اجلاس میں غیر موجودگی پر سخت نوٹس۔ اے ڈی سی جی نے متعلقہ فوکل پرسنز کو وضاحتی لیٹر جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی ایک خطرناک وائرس ہے اس کے سد باب میں کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ضلع کے تمام ہاٹ سپاٹ کی کڑی نگرانی کی جائے اور تصویری ثبوت پورٹل پر جاری کئے جائیں۔ ڈینگی لاروا والے مقامات پر لاروا کش ادوایات کا چھڑکاو¿ اور بعد ازاں معائنہ یقینی بنایا جائے۔ ڈینگی مچھر کے خاتمہ کے لئے مشترکہ جدو جہد ناگزیر ہے۔ اس سلسلہ میں سستی اور لاپرواہی نہ برتی جائے ۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں ،ڈاکٹر شاہد ریاض ،نثار احمد خان ، سعید احمد ، محمد افضل ، بشیر احمد ، عبد اللہ آصف ، غلام مرتضیٰ ، سارہ خان ، محمد اسد سلیم ، انوار لطیف ، ڈاکٹر محمد شہزاد ، شاہد اقبال ، عارف عزیز ، نجیب اللہ ، تنویر حسین ، مہر شفیق تھند اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔