لیہ(نمائندہ جنگ)سرکاری ملازمین کی تنظیم اگیگا کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کے سامنے ملازمین نے مطالبات کے حق میں دھرنا دیا ملازمین کے احتجاج میں مختلف اداروں کے سینکڑوں گزیٹڈ نان گزیٹڈ اہلکاروں نے شرکت کی سرکاری ملازمین کی ایسوسی ایشن اگیگا رہنماؤں نے اپنے الگ الگ خطابات میں حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے جائز مطالبات منظور کیے جائیں کیونکہ گورنمنٹ سرونٹ زندگی پبلک کی سروس میں گزار دیتا ہے لہذا اس کی اپنی زندگی کو خراب نہ کیا جائے۔ رہنماؤں نے کہا کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو 26 ستمبر کو لاہور سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دیا جائے گا