لیہ(نمائندہ جنگ) میونسپل کمیٹی لیہ، چھ ماہ سے پنشن نہ ملنے پر ملازمین کا دفتر کے سامنے دھرنا تفصیل کے مطابق زندگی کے سنہرے دن میونسپل کمیٹی لیہ کی خدمت کرتے گزارنے والے 200 سے زائد پینشنرز کو گزشتہ چھ ماہ سے پنشن نہیں ملے گی جس کی وجہ سے ملازمین کو مشکلات کا شکار ہے گزشتہ روز نمائندہ پنشنرز نے بلدیہ لیہ افس کے سامنے دھرنا دیا اور پنشن کی ادائیگی کا مطالبہ کیا کئی گھنٹے تک جاری رہنے والا ریٹائر ملازمین کا دھرنا افس ٹائم ختم ہونے کے ساتھ ہی ختم ہو گیا۔