layyah
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

پاک افواج قوم کا فخر اور ملک کی بقا ہے، علیم خان

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
ستمبر 5, 2024
in پاکستان
0
پاک افواج قوم کا فخر اور ملک کی بقا ہے، علیم خان

layyahtv.alimkhan


اسلام آباد (لیہ ٹی وی) وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ملک کو دہشت گردی اور دشمن کی گھناؤنی چالوں کا سامنا ہے۔یوم دفاع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ان مشکل حالات میں ایک بار پھر ہر پاکستانی کو پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔اس سال ہم سب کو یوم دفاع کو ’’یوم وفا‘‘ کے طور پر منانے کا عہد کرنا چاہیے کیونکہ افواج پاکستان پوری قوم کا فخر ہے افواج پاکستان پوری قوم کا فخر ہے اور وطن عزیز کی بقا ’’وفاداری‘‘ میں مضمر ہے۔ 6 ستمبر 1965 کے دن دشمن کو سبق سکھاتے ہوئے افواج پاکستان نے جس بہادری اور جرات کی داستانیں رقم کیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر مادر وطن کے لیے قربانیوں کے عزم کی تجدید کرتا ہے اور یوم دفاع پر ہم سب اپنی بہادر فوج، بحریہ اور فضائیہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔دریں اثناء عبدالعلیم خان سے تحریک پاکستان کے سینئر رہنما صمصام علی بخاری نے ملاقات کی جس میں مختلف باہمی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عبدالعلیم خان نے سید صمصام علی بخاری کو پارٹی کا سینئر نائب صدر نامزد کیا اور انہیں نوٹیفکیشن دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سید صمصام علی بخاری نے سینئر نائب صدر کے طور پر نامزدگی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ذمہ داری کو پورا کریں گے اور پارٹی کو مضبوط بنانے میں فعال کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر تحریک پاکستان پارٹی پنجاب کے صدر رانا نذیر احمد خان بھی موجود تھے۔دریں اثناء رکن قومی اسمبلی ارمغان سبحانی، رکن پنجاب اسمبلی وقار چیمہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں اظہر قیوم نہرا اور ذوالفقار بھنڈر نے بھی وفاقی وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ عبدالعلیم خان نے ان کے مسائل سنے اور انہیں جلد از جلد حل کرنے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Previous Post

غیر ملک بھجوانے کا جھانسہ ،ایف آئی اے نے فراڈ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا

Next Post

پاکستان کو 10ویں جائزہ اجلاس کے لیے کنونشن آن نیوکلیئر سیکیورٹی (CNS) کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا

Next Post
پاکستان کو 10ویں جائزہ اجلاس کے لیے کنونشن آن نیوکلیئر سیکیورٹی (CNS) کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا

پاکستان کو 10ویں جائزہ اجلاس کے لیے کنونشن آن نیوکلیئر سیکیورٹی (CNS) کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024