ڈیرہ غازیخان (لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا ڈیرہ غازی خان میں سکول نیوٹریشن پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بہت پیارے بچو! آپ سے مل کر بے انتہاء خوشی ہوئی ہے، ایک بچی خدیجہ نے مجھے ابھی کہا کہ آپ اتنی دور سے صرف ہم سے ملنے آئی ہیں، ڈیرہ غازی خان لاہور سے جتنا بھی دور ہو میں آپ سے دور نہیں، بچو! میں لاہور میں بیٹھ کربھی آپ کے بارے میں سوچتی ہوں کہ میری قوم کا مستقبل خوب پڑھے اور اچھی صحت ہو، طاقتور ہوں، میں سوچتی ہوں کہ میری قوم کے بچوں کی اچھی گرومینگ ہو اور اچھی طرح تعلیم حاصل کریں، اس تقریب کے مہمان اور وی آئی پیز یہ بچے ہیں، ان بچوں سے اتنا پیار ملا کہ بتا نہیں سکتی، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بالکل ٹھیک کہا کہ میں ان بچوں کے لئے ایسے ہی سوچتی ہوں جیسے ایک ماں اپنے بچوں کے لئے سوچتی ہے، بچوں سے اتنا پیار ملا کہ حیران ہوں، ایسے لگتاہے جیسے یہ بچے مجھے بہت دیر سے جانتے ہیں، سکول نیوٹریشن پروگرا م کا خیال ایک سکو ل کے دورے کے دوران آیا جبکہ مجھے آگاہ کیا گیا کہ کئی بچے اپنے گھروں سے بغیر ناشتے کے آتے ہیں اور اکثر بے ہوش ہوجاتے ہیں، ہم نے سکول نیوٹریشن پروگرام شروع کیا ہے تاکہ بچوں کی خوراک میں کچھ بہتری آئے، پرائمری سے لے کر کلاس 5 تک کے بچوں کو روزانہ دودھ کا ایک پیکٹ دیں گے تاکہ ان کی غذائی کمی پوری ہو، بچو آپ نے دودھ کا پیکٹ سیر ہو کر پینا ہے، آپ کی عمر بڑھنے کی ہے، آپ کو خوراک میں زیادہ کلیوریز چاہیے ہیں، پنجاب میں تقریبا 49ہزار سکول ہیں، بڑی خواہش ہے کہ سب سکولوں میں پراپر میل پروگرام شروع کریں، وسائل کی کمی ہے لیکن کوشش ہے، انشاء اللہ اچھا وقت آئے گا، اچھا وقت آرہا ہے، پوری کوشش ہے کہ جتنی سہولتیں دے پائیں دیں گے، میری موٹی ویشن ان بچوں کا چہرہ ہے، میں چاہتی ہوں کہ سکول کا انفراسٹرکچر، معیار تعلیم پرائیویٹ سکولوں سے بھی بڑھ کر ہو اور بچوں کی صحت بہترین ہو، پنجاب میں کریکولم اپ ڈیٹ کررہے ہیں، آؤٹ سورسنگ پر کام جاری ہے،بچوں کے کھیلوں پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے، سکول نیوٹریشن پروگرام ڈیرہ غازی خان اور جنوبی پنجاب سے اس لئے شروع کیا ہے کہ یہاں کے بچے زیادہ تر غذائی کمی اور سٹنڈڈ گروتھ کا شکار ہیں، سکول نیوٹریشن پروگرام کے تحت نرسری سے پانچویں تک کو دودھ کا پیکٹ ملے گا، جس میں تمام ضروری غذائی اجزاء شامل ہیں، سکول نیوٹریشن پروگرام مہنگا ضرور ہے لیکن میری قوم کے بچوں سے قیمتی کچھ بھی نہیں، بہت لوگ دعویٰ کرتے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ بھی نظر نہیں آتا، بچے آپ وطن کا مستقبل ہو، میں چاہتی ہوں کہ عملی طور پر کچھ ایسا کرجاؤں کہ آپ کو لگے کہ آپ کی سی ایم آپ کی ماں جیسی ہے، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور مظفر گڑھ سے سکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کیا ہے کیونکہ سروے کے مطابق بچوں کا وزن ان کی عمر کے مطابق نہیں، میں چاہتی ہوں کہ آپ اندر سے بھی مضبوط ہوں اور باہر سے بھی مضبوط ہوں، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر او ران کی ٹیم بہت محنت سے کام کررہی ہے، 90 روپے کے دودھ کے پیکٹ کو 63 روپے میں حاصل کیا ہے، قوم کے بچوں کا پیسہ ہے ایک روپے کی بھی خیانت ہوئی تو اللہ معاف نہیں کرے گا، نہ اس دنیا میں اور نہ ہی اگلے جہان میں، پروگرام کی سپرٹ خراب نہیں ہونی چاہیے، خوردبرد یا کرپشن نہیں ہونی چاہیے، بتدریج اضافہ کیاجائے، سکول نیوٹریشن پروگرام بچوں پر احسان نہیں ہے ان کاحق ہے، پاکستان کے تمام صوبوں میں غذائی کمی اور سٹنڈڈ گروتھ کامسئلہ ہے، تمام صوبوں کے وزرائے اعلی کو پنجاب کی طرح سکول نیوٹریشن پروگرام شروع کرنا چاہیے، صوبوں کی تفریق سے ہٹ کر سوچنا ہوگا، بچے پاکستان کا فیوچر ہیں اور یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، خوب پڑھنے کے لئے بہت اچھی صحت چاہیے ہوتی ہے، نیوٹریشن پروگرام اسی مقصد کے لئے لانچ کیاہے، پنجاب واحد صوبہ ہے جس نے سر توڑ کوشش کر کے قیمتوں پر کنٹرول کیا اور مہنگائی کو کم کیا، نوازشریف کے ویژن کے مطابق مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آ چکی ہے، قیمتیں کم ہورہی ہیں، ماضی میں مہنگائی نوازشریف کے دور میں کم ہوئی، آج بھی نوازشریف کے دور میں آئے دن کم ہورہی ہے، مہنگائی 7سال کے بعد سنگل ڈیجٹ پر آئی ہے، انشاء اللہ مزید کم ہوگی، اچھی طرح ادراک ہے کہ غریب کے گھر میں روٹی کی قیمت کیا ہوتی ہے، انشاء اللہ بچوں سے ملاقات ہوتی رہے گے آپ ہمارا فیوچر ہو، اس پرائمری سکول کو اپ گریڈ کریں گے ، بچو! اللہ آپ کوروشن مستقبل عطا کرے اور ہمیں توفیق دے کہ آپ کی تعلیم میں مزید بہتری لائیں، بچو آئی لو یو آل …………مجھے پتہ ہے بچو آپ وطن سے بہت پیار کرتے ہو، میں نے یہ پیار آپ کی آنکھوں میں دیکھا ہے، بچو!اپنے وطن سے پیار کرنا اورکبھی ملک کے خلاف کچھ غلط نہ کرنا، وطن کی محبت دل میں لے کر جوان ہوں