(ملتان) سپیشل سیکریٹری ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب سرفراز احمد نے کہا ہےکہ کالجز میں تمام سہولتوں کی دستیابی یقینی بنانا محکمہ ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے بنیادی مقاصد میں سے ایک ہے۔مزید براں ان کا کہنا تھا محکمہ ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کی آفیشل ویب سائٹ مکمل طور پر فنکشنل کر دی گئی ہے.ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب ویب سائٹ کے ذریعے طلبہ کو ایجوکیشن سیکرٹریٹ کے شعبہ جات، ترقیاتی منصوبوں اور اہداف کے حوالے سے معلومات حاصل ہوں گی. ویب سائٹ ہائیر ایجوکیشن سے متعلقہ تمام معلومات کا احاطہ کرے گی اور اس کے ذریعے عوام کو محکمہ ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے تعلیمی منصوبوں اور سروسز کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے گی.ویب سائٹ کے ذریعے عوام کو تمام آرڈر،نوٹیفکیشنز ،ڈیپارٹمنٹل خبریں،رول،قانون,ایکٹ ،کالجز,یونیورسٹیز ،بورڈز کے بارے میں معلومات، جاری اور نئے منصوبوں کے پس منظر، مقاصد، قیام، ادارے کی تعلیمی خصوصیات، سلیبس اور انتظامی ڈھانچے سے متعلق معلومات فوری طور پر کہیں سے بھی حاصل کی جاسکے گی۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے محکمہ ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کی سرگرمیاں دنیا بھر میں آن لائن ہو گئی ہیں۔سپیشل سیکرٹری سرفراز احمد نے اس کاوش کی کامیابی پر سیکشن آفیسر عامر ملک اور ان کے ٹیم ممبر آصف گورمانی کی محنت کو بھی سراہا۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کا ویب سائٹ ایڈریس
https://hed.southpunjab.gov.pk/
پر وزٹ کیا جا سکتا ہے۔