ملتان(لیہ ٹی وی)کمشنر و چیئرمین بورڈ مریم خان کا میٹرک سپلمنٹری کے امتحانی سنٹروں کا اچانک دورہ، کمشنر نے ڈیوٹی پر مامور نگران سے انتظامات بارے دریافت کیا، اس موقع پر کمشنر ملتان مریم خان نے کہا کہ امتحانی سنٹر پر انتظامات تسلی بخش،طلبا پر سکون انداز میں پیپر دے رہے۔ سنٹروں میں طلباء و طالبات کو ،پانی،بجلی و تمام سہولیات فراہم کی گئ ہیں،انہوں نے ہدایت کی کہ نقل کی صورت میں امیدوار کیخلاف رولز کے مطابق فوری کارروائی کی جائے۔