layyah
جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

11ویں تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ کی تیاریوں کا آغاز، رکھ خیرے والا میں چار روزہ ثقافتی میلہ سجایا جائے گا

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اکتوبر 15, 2026
in ثقافت, فنون لطیفہ, لیہ
0
11ویں تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ کی تیاریوں کا آغاز، رکھ خیرے والا میں چار روزہ ثقافتی میلہ سجایا جائے گا

لیہ: 11ویں تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ کے انتظامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ٹریک، مرکزی اسٹیج اور ثقافتی اسٹالز کے مقامات کی نشاندہی اور تیاری کے لیے فیلڈ اسٹاف کو متحرک جبکہ انتظامات کی مؤثر نگرانی کے لیے افسران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کی زیر صدارت کمیٹی روم میں تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ کی کور مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر اویس سرور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز خضر ظہور، اسسٹنٹ کمشنر لیہ زوہیب کریم، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طارق گدارہ، چیف آفیسر ضلع کونسل محمد فیصل، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عصمت اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اسحاق کھیرانی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ذوالفقار صابر اور اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن اصغر علی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں تھل جیپ ریلی کے موقع پر تحصیل چوبارہ کے علاقے رکھ خیرے والا میں منعقد ہونے والے چار روزہ رنگا رنگ ثقافتی میلے کے پروگراموں، انتظامی امور اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر نے کہا کہ تھل جیپ ریلی کے موقع پر شائقین اور شہریوں کے لیے بھرپور تفریحی سرگرمیوں پر مشتمل ثقافتی میلہ سجایا جائے گا، جس میں تھل کی روایتی ثقافت، علاقائی کھیلوں اور لوک فنون کو اجاگر کیا جائے گا۔ میلے میں جھومر، ثقافتی رقص، اونٹ اور گھوڑا ڈانس، کبڈی، دیسی کشتی، رسہ کشی، تیر اندازی، نیزہ بازی، والی بال، میوزیکل نائٹ اور آتش بازی سمیت مختلف رنگا رنگ سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت انتظامات بروقت مکمل کریں۔ ٹریک، مرکزی اسٹیج، ثقافتی اسٹالز اور دیگر مقامات کی تیاریوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے جبکہ صفائی ستھرائی، سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور شائقین کو سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ کو کامیاب، محفوظ اور یادگار بنایا جا سکے۔

Tags: #LayyahTVHDlayyahLayyahThalMela #ThalCulture #ThalJeepRally #
Previous Post

لیہ فٹبال لیگ 17 اکتوبر سے شروع ہوگی، ملک بھر سے 31 ٹیمیں شرکت کریں گی، کھیلوں کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی: ڈپٹی کمشنر

Next Post

لیہ میں انسداد سموگ مہم، بھٹوں کے 2,258 معائنے، 32 لاکھ روپے جرمانہ اور 37 بھٹے مسمار، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی: اے ڈی سی اویس سرور

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ میں انسداد سموگ مہم، بھٹوں کے 2,258 معائنے، 32 لاکھ روپے جرمانہ اور 37 بھٹے مسمار، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی: اے ڈی سی اویس سرور

لیہ میں انسداد سموگ مہم، بھٹوں کے 2,258 معائنے، 32 لاکھ روپے جرمانہ اور 37 بھٹے مسمار، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی: اے ڈی سی اویس سرور

اکتوبر 15, 2026
11ویں تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ کی تیاریوں کا آغاز، رکھ خیرے والا میں چار روزہ ثقافتی میلہ سجایا جائے گا

11ویں تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ کی تیاریوں کا آغاز، رکھ خیرے والا میں چار روزہ ثقافتی میلہ سجایا جائے گا

اکتوبر 15, 2026
لیہ فٹبال لیگ 17 اکتوبر سے شروع ہوگی، ملک بھر سے 31 ٹیمیں شرکت کریں گی، کھیلوں کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی: ڈپٹی کمشنر

لیہ فٹبال لیگ 17 اکتوبر سے شروع ہوگی، ملک بھر سے 31 ٹیمیں شرکت کریں گی، کھیلوں کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی: ڈپٹی کمشنر

اکتوبر 15, 2026
واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی

واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی

اکتوبر 14, 2026
طالبہ لائبہ خودکشی کیس، ملزم نعمان سے 21 لاکھ روپے برآمد

طالبہ لائبہ خودکشی کیس، ملزم نعمان سے 21 لاکھ روپے برآمد

اکتوبر 14, 2026
لیہ میں جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف نگرانی سخت، چالان کے ساتھ مقدمات بھی درج ہوں گے

لیہ میں گراں فروشی کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ

اکتوبر 13, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024