لیہ: لیہ فٹبال لیگ ضلع کی پہچان بنے گی، لیگ میں ملک بھر سے 31 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ لیہ فٹبال لیگ کے لئے پاکستان فٹبال فیڈریشن سے باقاعدہ این او سی حاصل کیا گیا ہے۔ 17 اکتوبر کو افتتاحی تقریب میں معروف گلوکارہ گلاب پرفارم کریں گی جبکہ آتش بازی بھی کی جائے گی۔ اختتامی تقریب پر معروف گلوکار طاہر عباس پرفارم کریں گے جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل ہوں گے۔ لیہ فٹبال لیگ کھیلوں کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی: ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کھیلوں کے فروغ کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہیں لیہ فٹبال لیگ کا انعقاد اس سلسلہ کی عملی کڑی یے۔انہوں نے کہا کہ ضلع لیہ میں فٹبال کے بے پناہ ٹیلنٹ کو قومی سطح پر متعارف کرانے، نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے لیہ فٹبال لیگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے لیگ میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، واپڈا و دیگر ٹیمیں شرکت کریں گی۔مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جانے والے میچز پر مشتمل یہ میگا سپورٹس ایونٹ نہ صرف لیہ کے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع فراہم کرے گا بلکہ ضلع میں کھیلوں کے فروغ، فٹبال ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور معاشی سرگرمیوں کے نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ لیگ کو پاکستان سپر لیگ کے طرز پر منعقد کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ میچز کے دوران شائقین کو بہترین کھیل اور تفریحی ماحول فراہم کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے ان خیالات کا اظہار سپورٹس کمپلیکس لیہ میں لیہ فٹبال لیگ کے حوالے سے پریس بریفننگ کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا کہ لیہ میں فٹبال کا نمایاں ٹیلنٹ موجود ہے اور ضلعی انتظامیہ محکمہ سپورٹس کے اشتراک سے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے اور انہیں قومی سطح پر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لیگ کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ ہر سال اس کا انعقاد ممکن ہو اور ضلع میں فٹبال کی سرگرمیوں کو مسلسل فروغ ملتا رہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لیہ فٹبال لیگ ضلع کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی کیونکہ اس سے کھیلوں کے فروغ کے ساتھ معاشی سرگرمیوں کو بھی تقویت ملے گی لیگ کے دوران فوڈ اسٹریٹ قائم کی جائے گی، جس سے مقامی کاروبار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل اور کھلاڑیوں کو فروغ دینا صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے ضروری ہے، جبکہ نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرکے ان کی صلاحیتوں کو مثبت سمت دی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لیہ کا میڈیا اس ایونٹ کا فرسٹ پارٹنر ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ مقامی میڈیا اس میںگا ایونٹ کو قومی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، کیونکہ یہ لیگ ضلع لیہ کی پہچان بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے نوجوانوں کو جب اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے معیاری مواقع میسر آئیں گے تو وہ مزید جذبے اور محنت کے ساتھ کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لیہ کے شہریوں، تاجر برادری اور سماجی حلقوں کو اس ایونٹ کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون کرنا چاہیے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر کا تعاون بھی اس لیگ کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ لیگ کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات کو یادگار بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ایونٹ کے دوران میوزیکل نائٹ اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی ہوگا، جبکہ میچز میں ریفری کے فرائض بین الاقوامی سطح کے ریفریز انجام دیں گے۔ لیگ میں شریک ٹیموں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے میڈلز اور نقد انعامات بھی دیے جائیں گے جبکہ میچ میں نیشنل لیول کے ریفری فرائض انجام دیں گے لیگ کی اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر کھیل مہمان خصوصی ہوں گے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز خضر ظہور، اسسٹنٹ کمشنر لیہ رانا زوہیب کریم، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امتیاز احمد بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن نثار احمد خان، سی او ضلع کونسل محمد فیصل، فٹبال کوچ عارف چھینہ بھی موجود تھے۔







