بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے پلانتک میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 4 کو زخمی کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد عوام کو لوٹنے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔






