layyah
جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ میں انسداد سموگ مہم، بھٹوں کے 2,258 معائنے، 32 لاکھ روپے جرمانہ اور 37 بھٹے مسمار، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی: اے ڈی سی اویس سرور

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اکتوبر 15, 2026
in لیہ
0
لیہ میں انسداد سموگ مہم، بھٹوں کے 2,258 معائنے، 32 لاکھ روپے جرمانہ اور 37 بھٹے مسمار، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی: اے ڈی سی اویس سرور

لیہ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر انسداد سموگ کے لیے پیشگی اقدامات جاری، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی،اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر محمد اویس سرورتفصیل کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر محمد اویس سرور کی زیر صدارت انسداد سموگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم عبدالحفیظ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد طارق،انسپیکٹرز ماحولیات ذوالقرنین احمد،ساجد علی،اے ڈی کالجز محمد توقیر سرور،،ٹریفک پولیس ریسکیو،سیکرٹری آر ٹی اے ودیگر محکموں نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سویرا حسن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع لیہ میں سال 2026ء کے دوران صنعتی یونٹس کے 65 معائنے کیے گئے جبکہ دو مزید یونٹس میں سموگ کی روک تھام کے لئے ای سی ایس سسٹم کی تنصیب کا کام مکمل ہونے سے ایسے سسٹمز کی مجموعی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔ ضلع میں موجود 183 بھٹوں کے خلاف انسداد سموگ کارروائیوں کے دوران سال 2026ء میں 2,258 معائنے کیے گئے، خلاف ورزیوں پر 32 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 9 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 37 بھٹوں کو مسمار کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سنگل یوز پلاسٹک کے خلاف مہم کے دوران 146 معائنے کیے گئے اور 4,330 کلوگرام ممنوعہ پلاسٹک ضبط کیا گیا جبکہ خلاف ورزی پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ سکشن ہڈز کی تنصیب کے سلسلے میں 27 معائنے کیے گئے، 27 نوٹس جاری کیے گئے، 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور دو مقامات پر سکشن ہڈز نصب کیے گئے۔ صنعتی آلودگی کی روک تھام کے لیے بوائلر والے صنعتی یونٹس کی جانچ پڑتال اور آلودگی کنٹرول سسٹمز کی تنصیب کے اقدامات بھی جاری ہیں۔اس موقع پر اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر محمد اویس سرور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کی روک تھام کے لیے تمام متعلقہ محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت عملی اقدامات یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر صاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اس لیے فضائی آلودگی کا باعث بننے والے عوامل کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اینٹوں کے بھٹوں، صنعتی یونٹس اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے، غیر معیاری ایندھن کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی جائے اور ماحولیاتی قوانین و ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ جلانے کی روک تھام، ممنوعہ پلاسٹک کے استعمال کی حوصلہ شکنی اور صنعتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں۔ محکمہ ماحولیات، محکمہ زراعت، ٹریفک پولیس اور دیگر ادارے باہمی رابطے کے ذریعے انسداد سموگ اقدامات کو مزید مؤثر بنائیں کیونکہ سموگ انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے، اس لیے اس کے تدارک کے لیے سرکاری اداروں کے ساتھ شہریوں، صنعتکاروں، بھٹہ مالکان اور کاشتکاروں کا تعاون بھی ناگزیر ہے۔

Tags: #LayyahTVHD#PunjabNewsAntiSmogCampaign #EnvironmentProtection #layyah
Previous Post

11ویں تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ کی تیاریوں کا آغاز، رکھ خیرے والا میں چار روزہ ثقافتی میلہ سجایا جائے گا

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ میں انسداد سموگ مہم، بھٹوں کے 2,258 معائنے، 32 لاکھ روپے جرمانہ اور 37 بھٹے مسمار، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی: اے ڈی سی اویس سرور

لیہ میں انسداد سموگ مہم، بھٹوں کے 2,258 معائنے، 32 لاکھ روپے جرمانہ اور 37 بھٹے مسمار، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی: اے ڈی سی اویس سرور

اکتوبر 15, 2026
11ویں تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ کی تیاریوں کا آغاز، رکھ خیرے والا میں چار روزہ ثقافتی میلہ سجایا جائے گا

11ویں تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ کی تیاریوں کا آغاز، رکھ خیرے والا میں چار روزہ ثقافتی میلہ سجایا جائے گا

اکتوبر 15, 2026
لیہ فٹبال لیگ 17 اکتوبر سے شروع ہوگی، ملک بھر سے 31 ٹیمیں شرکت کریں گی، کھیلوں کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی: ڈپٹی کمشنر

لیہ فٹبال لیگ 17 اکتوبر سے شروع ہوگی، ملک بھر سے 31 ٹیمیں شرکت کریں گی، کھیلوں کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی: ڈپٹی کمشنر

اکتوبر 15, 2026
واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی

واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی

اکتوبر 14, 2026
طالبہ لائبہ خودکشی کیس، ملزم نعمان سے 21 لاکھ روپے برآمد

طالبہ لائبہ خودکشی کیس، ملزم نعمان سے 21 لاکھ روپے برآمد

اکتوبر 14, 2026
لیہ میں جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف نگرانی سخت، چالان کے ساتھ مقدمات بھی درج ہوں گے

لیہ میں گراں فروشی کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ

اکتوبر 13, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024