لیہ( لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرابیدارنے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی سی آفس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیںآنے والے تمام شہریوں کے مسائل کافوری ازالہ میری بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ اوپن ڈور پالیسی پر مکمل عملدرآمدکو یقینی بنانے کے لیے انتظامی افسران شہریوں کی مدد اور رہنمائی کریںگڈگورننس،ٹرانسپرنسی اور فاسٹ سروس ڈیلیوری کے مشن کے تحت عوام الناس کی خدمت کریں