لیہ( لیہ ٹی وی)پنجاب بھر کی طرح ضلع لیہ میں بھی ماں کے دودھ کی افادیت کا ہفتہ کا افتتاح کردیاگیا۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لیہ ڈاکٹر شاہد ریاض نے فیتہ کا ٹ کر افتتاح کیا۔ اس مو قع پرایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹرراشد عباس،چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹرآصف میرانی ،ڈاکٹرمزمل کریم ودیگر موجو دتھے۔سی ای ا و صحت ڈاکٹرشاہد ریاض نے کہاکہ 31 اگست تک ماں کے دودھ کی افادیت کا ہفتہ منایاجائے گاجس میں 810 لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے علاقے میں روزانہ کی بنیاد پر 2 آگاہی سیشن منعقد کریں گی اور اپنے علاقے میں خواتین کو ماں کے دودھ کی افادیت بارے آگاہی فراہم کریں گی اسکے ساتھ ساتھ دودھ پینے والے بچوں/مائوں کی سکریننگ کریں گی اور دودھ پلانے والی ماؤں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کر کے انہیں مزید معائنہ کے لئے ہسپتال ریفر کریں گی۔انہوں نے کہاکہ علماءکرام خطبہ جمعہ میں عوام الناس کو ماں کے دودھ کی افادیت بارے آگاہ کریں گے ،نیوٹریشن سپروائزرز اپنے علاقے میں مردوں کی صحت کمیٹی کے اجلاس منعقد کریں گے اور مردوں میں ماں کے دودھ کی افادیت بارے آگاہی فراہم کریں گے اور خاص طور پر ماں کے پہلے دودھ کو پیدائش کے فوراً بعد بچے کو پلائے جانے کی ضرورت پر زور دیں گے۔انہو ں نے مزید کہاکہ تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز ، سپر وائزرز ، ایل ایچ ویز ، ڈسپنسر ، نیوٹریشن سپروائزرز اور میڈیکل آفیسرز اس مہم میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور لوگوں کو ماں کے دودھ کی افادیت بارے آگاہی فراہم کریں۔