لیہ: ضلعی انتظامیہ نے مقدسہ مریم میلہ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز و انفورسمنٹ اویس سرور چشتی، اسسٹنٹ کمشنر کروڑ اصغر علی اور ایس ڈی ای او پیرا محمد طاہر نے میلہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے چک نمبر 270 اور کروڑ لعل عیسن میں میلہ کے مقامات کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ نے میلہ کے سلسلہ میں جاری تیاریوں، میونسپل سروسز، سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا جبکہ متعلقہ حکام سے مختلف امور پر بریفنگ بھی لی۔اس موقع پر انہوں نے صفائی ستھرائی، سکیورٹی، انتظامی امور اور عوام کو سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ میلہ کے دوران صفائی ستھرائی کے مؤثر انتظامات، سکیورٹی کے مناسب اقدامات اور عوامی سہولت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے اور میلہ کے دوران بہترین انتظامی نظم و نسق برقرار رکھنے پر بھی زور دیا گیا۔






