لیہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کے فوری حل کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے اپنے دفتر میں شہریوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل اور درخواستیں سنیں اور متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی اور ان کے مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی درخواستوں پر بلا تاخیر کارروائی کی جائے اور مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی نہ برتی جائے۔






