لیہ:ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ اویس سرور چشتی کی زیرِ صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی اور پرائس کنٹرول اقدامات کے عملی نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مارکیٹ مانیٹرنگ، مقررہ نرخوں پر عملدرآمد، اوورچارجنگ کی روک تھام اور عوام کو مؤثر ریلیف کی فراہمی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اویس سرور چشتی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ قیمتوں کے کنٹرول کے لیے فیلڈ مانیٹرنگ مزید مؤثر بنائی جائے، مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی جائے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔







