لیہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز خضر ظہور نے الیکٹرک بس ٹرمینل (چارجنگ اسٹیشن) کا دورہ۔ انہوں نے ٹرمینل کا جنرل معائنہ کیا گیا اور ٹرمینل کے انتظامی امور، صفائی ستھرائی اور الیکٹرک بسوں کے روٹس کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔ معائنے کے دوران الیکٹرک بس سروس کے روٹس کی نگرانی، بس اسٹاپس کی تعمیر اور مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز کو کشمیر چوک سے بس سروس کے موجودہ پوائنٹ کی منتقلی اور متبادل انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضر ظہور نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو ٹرمینل اور بس اسٹاپس پر صفائی کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے، روٹس کی باقاعدہ مانیٹرنگ اور جاری کاموں کو مقررہ معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔





