لیہ: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ لیہ گل شیر نے گورنمنٹ پرائمری سکول حیات والا، گورنمنٹ پرائمری سکول حسنیہ بارویہ، گورنمنٹ پرائمری سکول ایم سی نمبر 3 اور گورنمنٹ پرائمری سکول چک نمبر 115 بی-ٹی ڈی اے کے معائنہ کیے۔ اس دوران اساتذہ اور طلباء کی حاضری، بچوں کی تعلیمی حالت، گھر کے کام اور سکول میں ہونے والی تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے اساتذہ کو بچوں کی سو فیصد حاضری یقینی بنانے اور معیار تعلیم میں مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نء سکولوں میں جاری تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا گیا اور متعلقہ اساتذہ کو کمرہ جات سمیت دیگر تعمیراتی کام 10 اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ گورنمنٹ پرائمری سکول چک نمبر 115 بی-ٹی ڈی اے میں اچھی تعلیمی کارکردگی اور سو فیصد حاضری یقینی بنانے والے بچوں میں وردیاں تقسیم کی گئیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گل شیر نے کہا کہ سکولوں کی ضروریات بروقت پوری کرنا محکمہ تعلیم کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی سکولوں میں سینکڑوں اضافی کمرہ جات، واش رومز اور چار دیواریاں تعمیر کی جا رہی ہیں، جنہیں 10 اکتوبر سے قبل مکمل کر لیا جائے گا ان سہولیات کی فراہمی سے طلباء کو بہتر اور خوبصورت تعلیمی ماحول میسر آئے گا اور ان کی تعلیم و تربیت میں بھی مزید بہتری آئے گی۔







