layyah
جمعہ, نومبر 6, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ میں پہلی مریم نواز پریمیئر فٹبال لیگ 9 اکتوبر سے شروع ہوگی، 20 سے زائد ٹیمیں شریک ہوں گی

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
ستمبر 21, 2026
in کھیل, لیہ
0
کروڑ لعل عیسن میں سموگ کنٹرول مہم، کسانوں کی آگاہی ریلی

لیہ: ضلع لیہ میں پہلی بار مریم نواز لیہ پریمیئر فٹبال لیگ کا انعقاد کیا جائے گا، لیگ کا آغاز 9 اکتوبر جبکہ فائنل اور اختتامی تقریب 17 اکتوبر کو ہوگی۔ فٹبال لیگ میں ملک بھر سے 20 سے زائد ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ میچز مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جائیں گے۔یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر کی زیر صدارت مریم نواز پریمیئر لیہ فٹبال لیگ کے انتظامات کے جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر اویس سرور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز خضر ظہور، ایس ڈی ای او پیرا محمد طاہر، چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم ڈاکٹر محمد قیوم، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ذوالفقار علی حیدری، ایم ڈی واسا عارف عباس، ڈی او سپورٹس امتیاز احمد بھٹی، سی او ضلع کونسل انفراسٹرکچر ساجد گشکوری، سی او ایم سی شبانہ رشید، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی وقار بودلہ، فٹبال کوچ عارف چھینہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں فٹبال لیگ کے انتظامات، ٹیموں کی شرکت، کھیل کے میدان کی تیاری، شائقین کے لیے سہولیات، ٹریفک اور سکیورٹی پلان سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے ہدایت کی کہ مریم نواز لیہ پریمیئر فٹبال لیگ کے لیے مثالی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لیگ کے دوران شائقین فٹبال کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، اس مقصد کے لیے فوڈ کورٹ، پارکنگ اور ٹریفک مینجمنٹ کا جامع پلان مرتب کیا جائے۔انہوں نے میچز کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے اور تمام متعلقہ محکموں کو باہمی رابطے کے ذریعے اپنی ذمہ داریاں بروقت مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فٹبال لیگ کے انعقاد سے ضلع لیہ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا جبکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

Tags: FootballLeague #layyahLayyahNews #layyahtvSportsLayyah #
Previous Post

کروڑ لعل عیسن میں سموگ کنٹرول مہم، کسانوں کی آگاہی ریلی

Next Post

لیہ: ایم ڈی کیٹ کے انتظامات مثالی قرار، لیہ میں مستقل ٹیسٹ سینٹر کے قیام کی نوید

Next Post

لیہ: ایم ڈی کیٹ کے انتظامات مثالی قرار، لیہ میں مستقل ٹیسٹ سینٹر کے قیام کی نوید

Please login to join discussion

تازہ ترین

ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کا معائنہ، صفائی، ادویات اور طبی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت

کروڑ میں 60 سے زائد دکانوں پر مشتمل سہولت آن دا گو بازار کی تعمیر تیز، اسسٹنٹ کمشنر کا معائنہ

نومبر 6, 2026
ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کا معائنہ، صفائی، ادویات اور طبی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت

چوک اعظم میں خورشید سٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور گرین بیلٹ کی بحالی، اسسٹنٹ کمشنر کا دورہ

نومبر 6, 2026
ڈی پی او لیہ کا کیپس کالج میں ٹریفک آگاہی سیمینار سے خطاب، طلباء کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی تلقین

ڈی پی او لیہ کا کیپس کالج میں ٹریفک آگاہی سیمینار سے خطاب، طلباء کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی تلقین

نومبر 6, 2026
ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کا معائنہ، صفائی، ادویات اور طبی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت

ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کا معائنہ، صفائی، ادویات اور طبی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت

نومبر 6, 2026
11ویں تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ کا رنگا رنگ افتتاح، رکھ خیرے والا میں چار روزہ ثقافتی میلہ سج گیا

11ویں تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ کا رنگا رنگ افتتاح، رکھ خیرے والا میں چار روزہ ثقافتی میلہ سج گیا

نومبر 5, 2026
لیہ میں سموگ کے خلاف کارروائیاں، زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی پر دو بھٹہ مالکان کو 2 لاکھ روپے جرمانہ

لیہ میں سموگ کے خلاف کارروائیاں، زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی پر دو بھٹہ مالکان کو 2 لاکھ روپے جرمانہ

نومبر 4, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024