لیہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر شہریوں کے مسائل کے فوری حل اور انہیں بروقت ریلیف کی فراہمی کے لیے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز شبیر احمد ڈوگر نے ڈی سی آفس آنے والے شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و درخواستیں سنیں۔ انہوں نے مختلف درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے مسائل کو قانون اور میرٹ کے مطابق مقررہ مدت میں حل کرنے کی ہدایت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز شبیر احمد ڈوگر عوامی مسائل کا بروقت ازالہ اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی درخواستوں پر بلا تاخیر کارروائی کی جائے اور مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت نہ کی جائے۔




