لیہ: اسسٹنٹ کمشنر لیہ رانا زوہیب کریم نے بستی گرمانی، بستی چن اور ملحقہ آبادیوں میں دریائی کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا اور موقع پر صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دریائی کٹاؤ کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال، متاثرہ علاقوں، آبادیوں اور ممکنہ خطرات کا جائزہ لیتے متعلقہ حکام سے دریائی کٹاؤ کی موجودہ صورتحال، جاری نگرانی اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو متاثرہ علاقوں کی مسلسل نگرانی جاری رکھنے اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال کی فوری اطلاع دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے اور دریائی کٹاؤ کے باعث کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں بروقت ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ دریائی کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ضرورت کے مطابق بروقت اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریائی کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال کی کڑی نگرانی کا سلسلہ جاری ہے اور متعلقہ محکمے باہمی رابطے کے ذریعے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے متحرک ہیں۔





